پارا چنار میں 100 سے زائد لاشیں ہیں گنڈاپورکو اسلام آباد میں تلاش میں ہے،پہلے اپنے صوبہ کے حالات تو ٹھیک کرے،بلاول بھٹو کی کڑی تنقید
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارا چنار میں 100 سے زائد لاشیں ہیں اور یہ اسلام آباد میں 100 لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں، ان کا صرف ایک ہی کام ہے کہ اپنے لیڈر کو جیل سے نکلوانا اور کیسز ختم کرناہے۔

شییعت نیوز:چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کی امن و امان بحال کرنے کی سب سے اہم ذمہ داری ہے لیکن جب پارا چنار میں لاشیں گررہی تھی تو اس وقت وہ وفاق پر چڑھائی کررہے تھے۔
آج بھی وہ اپنے صوبے میں حالات بہتر کرنے کے بجائے صوبائی اسمبلی میں کھڑے ہو کر وفاق پر گولیاں چلانے کی بات کررہے، یہ کس قسم کی سیاست ہے؟
کیا یہ سیاست کے دائرے میں رہتے ہوئے یہ بیان دیا جارہا ہے، ہم کب تک پاکستان کے اصل مسائل کو درگزر کرنا برداشت کریں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پارا چنار میں 100 سے زائد لاشیں ہیں اور یہ اسلام آباد میں 100 لاشیں ڈھونڈ رہے ہیں، ان کا صرف ایک ہی کام ہے کہ اپنے لیڈر کو جیل سے نکلوانا اور کیسز ختم کرناہے۔
اگر انہوں نے یہی کرنا ہے تو یہ اسی کام پر لگ جائیں، مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ صوبائی حکومت اپنے مسائل کو حل کرنے پر توجہ دے گی۔