صہیونی حکومت پر پابندی عائد کی جائے، 60 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا مطالبہ

30 نومبر, 2024 14:43

شیعیت نیوز: الجزیرہ کے مطابق برطانیہ نے 1917 میں اعلانِ بالفور کے ذریعے مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو وجود میں لاکر تاریخ میں خود کو بدنام کیا۔ آج بھی لندن اور واشنگٹن صہیونی حکومت کی ہر فورم پر حمایت کرتے ہیں، تاہم برطانوی عوام اور رائے عامہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر شدید برہم ہیں۔

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف احتجاج عوامی صفوں سے نکل کر برطانوی پارلیمنٹ تک پہنچ گیا ہے۔ 60 سے زائد برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے وزارتِ خارجہ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر صہیونی حکومت پر پابندی عائد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امن کے لیے پس پردہ کوششیں تیز، حماس کا وفد مصر روانہ

لیبر پارٹی کے سابق لیڈر جیرمی کوربن نے بھی اس خط پر دستخط کیے ہیں۔ وہ اپنے اسرائیل مخالف افکار کی وجہ سے پہلے بھی صہیونی لابی کے غیض و غضب کا شکار ہو چکے ہیں۔

خط میں وزارتِ خارجہ سے اپیل کی گئی ہے کہ غربِ اردن میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کو قبول نہ کیا جائے۔

11:23 شام مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔