غزہ میں امن کے لیے پس پردہ کوششیں تیز، حماس کا وفد مصر روانہ
شیعیت نیوز: الجزیرہ کے حوالے سے خبر ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں بھی امن کے قیام کے لیے پس پردہ کوششیں تیز ہو رہی ہیں۔
حماس کا اعلیٰ سطحی وفد باسم نعیم کی سربراہی میں امن مذاکرات کے لیے مصر روانہ ہو چکا ہے۔ وفد ہفتہ کے دن مصر کے اعلیٰ اہلکاروں سے ملاقات کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : صہیونی حکومت پر پابندی عائد کی جائے، 60 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا مطالبہ
اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن نے بیان دیا تھا کہ مصر، ترکی، اور قطر کے ہمراہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا نیا دور شروع کیا جا رہا ہے۔
گذشتہ 14 مہینوں کے دوران غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتلِ عام کے بعد نتن یاہو اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام رہے، جس کے بعد حماس کے ساتھ مذاکرات کے لیے امریکہ اور خطے کے ممالک کا سہارا لینا شروع کیا ہے۔







