پارا چنار: مظلوموں پر کربلا کے مناظر کی یاد تازہ
شیعیت نیوز: پارا چنار میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے نے 1400 سال پہلے کربلا کے مظلوم مناظر کو دوبارہ زندہ کر دیا۔ کربلا میں حضرت علی اصغرؑ کو ظالموں نے ظالمانہ انداز میں شہید کیا تھا، اور آج اسی تاریخ کو پارا چنار کی زمین پر دہرا دیا گیا۔
ظالموں نے نہ صرف مرد و خواتین کو نشانہ بنایا بلکہ گولیوں کی بوچھاڑ سے معصوم بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ چھ مہینے کے ننھے معصوم کو شہید کیا گیا، اور ظالموں کی سفاکیت یہاں تک پہنچی کہ چار مہینے، چھ مہینے، اور نو مہینے کے بچے بھی ان کے ظلم سے نہ بچ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پارا چنار میں زخمیوں کو پانی میں ڈبو کر قتل: انسانیت سوز مظالم
یہ منظر انسانیت کے لیے باعث شرم اور دل کو جھنجھوڑنے والا تھا۔ جیسے کربلا میں یزید کے حامیوں نے رحم کی تمام حدوں کو پار کیا تھا، آج پارا چنار میں بھی وہی تاریخ دہرائی گئی۔
یہ سوال اب بھی باقی ہے: ان مظلوموں کا جرم کیا تھا؟ کیا معصوم بچوں کو قتل کرنا اور ان کے خون سے زمین کو رنگین کرنا کسی بھی مذہب یا انسانیت کے اصولوں میں جائز ہو سکتا ہے؟







