پارا چنار میں زخمیوں کو پانی میں ڈبو کر قتل: انسانیت سوز مظالم
شیعیت نیوز: پارا چنار میں ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی جب زخمیوں کو کھلے عام پانی میں ڈبو ڈبو کر قتل کیا گیا۔ اس انسانیت سوز عمل کی ویڈیوز نے ہر دیکھنے والے کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔ ان ویڈیوز میں صاف دکھایا گیا کہ درندہ صفت حملہ آور نہ صرف مظلوموں کو اذیت دے رہے تھے بلکہ ان کے قتل کے مناظر کو ریکارڈ کر کے اپنی سفاکیت کا مظاہرہ کر رہے تھے۔
یہ سوال ہر شخص کے ذہن میں گونج رہا ہے کہ کیا پاکستان میں ایسے درندوں کو کھلی آزادی حاصل ہے؟ کیا ادارے اس ظلم کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں؟ حیرت کی بات یہ ہے کہ ایسے انسانیت سوز واقعات ریاستی اداروں کی ناکامی اور بے حسی کو بے نقاب کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اگر ہم نے قیام کرلیا تو ان کی عقلیں ٹھکانے پر آ جائیں گی، علامہ جواد موسوی
زخمیوں کو قتل کرنے کا یہ طریقہ نہ صرف غیر انسانی ہے بلکہ پاکستان کے معاشرتی و اخلاقی اصولوں پر بھی ایک بدنما داغ ہے۔ کیا انسانیت اتنی بے حس ہو گئی ہے کہ مظلوموں کی چیخیں کسی کے دل کو نہیں پگھلا سکتیں؟







