دشمن قوتیں شیعہ سنی فسادات سے ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں، امیر جماعت اسلامی

23 نومبر, 2024 14:19

شیعیت نیوز : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاراچنار کا انتہائی افسوسناک اور سفاکانہ واقعہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے۔

ملک دشمن قوتیں عوام کے درمیان لسانی اور فرقی وارانہ بنیادوں پر تفریق اور تقسیم پیدا کرکے فساد کرانا اور ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مسئلے کا حل نکالنے کے لیے سب کو جمع کر ے۔

یہ بھی پڑھیں : شرم کریں، کیا چھ ماہ کا شیرخوار زمین کے لئے شہید ہو رہا ہے؟ علامہ رمضان توقیر

ہمارا مطالبہ ہے کہ پاراچنار کے حوالے سے فوری طور پر گرینڈ جرگہ تشکیل دے۔

جماعت اسلامی اس سلسلے میں اپنی خدمات پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

9:17 شام مارچ 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔