شرم کریں، کیا چھ ماہ کا شیرخوار زمین کے لئے شہید ہو رہا ہے؟ علامہ رمضان توقیر
علامہ محمدر رمضان توقیر نے پاراچنار میں ہونے والے دلخراش، انسانیت سوز واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے حصار میں نہتے مسافروں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے

شیعیت نیوز : ڈیرہ اسماعیل خان میں سانحہ کرم کےخلاف علامہ سید ساجد علی نقوی کی ملک گیر احتجاجی کال پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں بعد از نماز جمعہ کوٹلی امام حسینؑ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
پاراچنار میں ہونے والے دلخراش، انسانیت سوز واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے حصار میں نہتے مسافروں کو ظلم کا نشانہ بنایا گیا ہے، ہمارے شہداء کی قاتل حکومت وقت ہے نہ کہ دہشت گرد ہیں۔
ہمارے قاتل حکومت وقت اور اداروں کے لوگ ہیں۔ ۔
ہم وفاقی و صوبائی حکومت سے نہیں مقتدر اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں جو پاکستان کی سیکورٹی کے ذمہ دار ہیں۔
لاچار اور بے بس حکومتوں سے کیا مطالبہ کرنا ہے؟
ان کو کرسی و اقتدار کی جنگ سے فرصت نہیں۔
وفاقی و صوبائی حکمران قومی خزانہ سے عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ پاراچنار پر ملت تشیع کا پشاور گورنر ہاؤس کے سامنے مظاہرہ
پاراچنار کے مسئلہ پر گورنر اور وزیراعلیٰ کو پہلے بھی مل چکے ہیں مگر ان سے مایوس ہیں۔
صوبائی حکومت سے ہم کیا مطالبہ کریں گے وہ تو اپنے لیڈر کے لیے خود بھیک مانگ رہی ہے۔
حیرت کی بات ہے کہ شوشہ اٹھاتے ہیں زمینوں کا جھگڑا ہے، آپ کو شرم نہیں آتی یہ بات کرتے ہوئے، کیا چھ ماہ کا شیرخوار زمین کے لئے شہید ہو رہا ہے؟
میں سلام پیش کرتا ہوں پاکستان کے غزہ پاراچنار کے مومنین کو، پے در پے دہشت گردی کا شکار ہونے کے باوجود آج بھی میدان عمل میں موجود ہیں۔
قیادت، بزرگوں کے لائحہ عمل اور پاراچنار کے غیور مومنین کی آواز پر ہر وقت آمادہ و تیار ہیں۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔