آیت اللہ بشیر حسین نجفی کی پاراچنار میں دہشت گرد حملے کی مذمت
SONY DSC
شیعیت نیوز: بیان حضرت آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ
مرکزی دفتر مرجع مسلمین و جہانِ تشیع
بسم الله الرحمن الرحیم
قال الله سبحانه:
{الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ أُوْلَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُوْلَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ} (سورة البقرة: 155-157)
صدق الله العلی العظیم
یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم میں دہشت گردی: مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی سازش ہے، آیت اللہ سیستانی کا پیغام
پاراچنار میں ہمارے عزیزوں پر حملے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں اور زخمیوں کی وجہ سے عزا کا یہ دن دوبارہ سامنے آیا ہے۔ غداری، ظلم و نا انصافی اور جارحیت کی وجہ سے درجنوں افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ ہم اس دردناک واقعہ پر خداوندی بارگاہ میں شکایت کرتے ہیں اور امام صاحب الزمان (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ) کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔ اپنے شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ یہ وہ مصیبت ہے جس کے حل کے لئے ہمیں ذمہ دار اداروں میں کوئی سنجیدگی نظر نہیں آتی، حالانکہ ہم نے اپنے پچھلے بیانات میں اس پر توجہ دلائی تھی، اور یہ سب کچھ ان کی نظروں کے سامنے ہوا ہے۔
ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظیم







