ضلع کرم میں دہشت گردی: مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی سازش ہے، آیت اللہ سیستانی کا پیغام

23 نومبر, 2024 07:48

شیعیت نیوز: آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے پاکستان کے ضلع کرم ایجنسی میں شیعہ قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انتہاپسندوں نے جنایت کی داستان رقم کی ہے۔

اپنے پیغام میں آیت اللہ سیستانی نے کہا کہ دہشت گردوں کا یہ حملہ مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی سازش ہے۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف اور مرجعیت عراق اس سازش کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی اختیار کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ پاراچنار: ملکی سلامتی پر حملہ ہے، مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے ترجمان محمد اشرف صدا

انہوں نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کے حملوں سے شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

8:29 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔