فوجی حفاظت میں قافلوں پر دہشتگرد حملے سوالیہ نشان ہے، علامہ محمد افضل حیدری کا شدید ردعمل

22 نومبر, 2024 14:08

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے پشاور سے پارا چنار جانے والے مسافروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے شہریوں پر دہشت گردوں کا حملہ دل خراش سانحہ ہے۔ حیرت ہے کہ دہشت گرد فوج کے حفاظتی حصار میں جانے والے قافلوں پر حملہ آور ہوئے۔ پارا چنار کے راستوں کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنایا جائے۔ علاقے میں امن کے قیام کے لیے آرمی آپریشن ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، ملک بھر میں احتجاج

میڈیا سیل کی طرف سے جاری مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے عوام ایک عرصے سے دہشت گردی اور حکومتی بے حسی کا شکار ہیں۔ پارا چنار افغان بارڈر کے ساتھ واقع علاقہ ہے، جہاں ریاستی ادارے امن قائم کرنے میں ناکام کیوں ہیں؟ کافی عرصے سے جاری مسلسل دہشت گردی سے لگتا ہے کہ حکمران پارا چنار اور پشاور روڈ کو محفوظ بنانے میں ناکام ہیں۔ ریاستی اداروں کو اہم فیصلے کرنا ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارا چنار ایک عرصے سے غیر انسانی رویوں کا بھی شکار ہے۔ پشاور پارا چنار ٹل روڈ بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں پٹرول، ڈیزل، کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات دستیاب نہیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

5:23 شام مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔