اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

پاراچنار میں تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، ملک بھر میں احتجاج

ریاستی اداروں کی نااہلی اور سکیورٹی انتظامات کی کمی پر شدید ردعمل

شیعیت نیوز: پاراچنار کے مومنین کے قافلے پر تکفیری دہشت گردوں کے بیہمانہ حملے اور درجنوں مومنین کے قتل عام کے خلاف آج ملک بھر میں احتجاج و مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن پاکستان اور اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام پاراچنار کے مومنین کے قتل عام اور ریاستی اداروں کی نااہلی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار سانحہ: آغا سید علی رضوی کا قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

کل پاراچنار سے پشاور آنے اور جانے والے دو کانوائے پر تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے انتہائی منظم انداز میں تین مقامات (بگن، اوچت، مندوری) پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 48 افراد شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ شہداء میں خواتین، بزرگ اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ یہ کانوائے جس میں تقریباً 200 کے قریب گاڑیاں موجود تھیں، ریاستی اداروں کی حفاظت میں حرکت کر رہے تھے۔ البتہ حملے کے وقت سکیورٹی انتظامات ناکافی ثابت ہوئے جبکہ سکیورٹی پر مامور اہلکار حملہ آوروں اور ان کے حملے کی سمت کا تعین ہی نہ کر سکے، جس کے نتیجے میں شیعان حیدر کرار کو ایک بار پھر درجنوں معصوم جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button