پاراچنار سانحہ: آغا سید علی رضوی کا قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
شیعیت نیوز: صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاراچنار کے المناک سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور قاتلوں کو قانون کے دائرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا: "ایسے ظالمانہ واقعات کسی صورت بھی برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ انصاف کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انصاف کو یقینی بناتے ہوئے ملوث عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔”
یہ بھی پڑھیں: شیعہ نسل کشی بند کی جائے اور دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے: مولانا سید ابو القاسم رضوی کا شدید ردعمل
علامہ سید علی رضوی نے مزید کہا کہ: "امن و امان کی بحالی کے لیے علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو تحفظ فراہم کریں۔”
انہوں نے کہا: "ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ شہداء کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور علاقے میں مستقل امن ممکن ہو سکے۔”







