اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریںدنیا

شیعہ نسل کشی بند کی جائے اور دہشت گردوں کو عبرتناک سزا دی جائے: مولانا سید ابو القاسم رضوی کا شدید ردعمل

پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی: مولانا ابو القاسم رضوی کی حکومت پر شدید تنقید

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے صدر اور امام جمعہ میلبورن حجۃ الاسلام مولانا سید ابو القاسم رضوی نے پارہ چنار میں جاری ظلم و بربریت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مولانا سید ابو القاسم رضوی نے کہا کہ: "ایک بار پھر پارہ چنار میں بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلی گئی ہے، اور مسلسل ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت نہ صرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔”

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت پارہ چنار میں دہشتگردانہ کارروائی کے ذمہ داران کو قانونی کٹہرے میں لائے، جعفریہ سپریم کونسل مظفر آباد

انہوں نے سوال اٹھایا کہ: "شیعہ نسل کشی کا یہ سلسلہ کب رکے گا؟ اگر مجرم آزاد گھوم رہے ہیں تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ حکومت پاکستان خود ان دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔”

مولانا سید ابو القاسم رضوی نے اس ظلم و بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پارہ چنار میں فوری امن قائم کیا جائے اور ظالموں کو عبرتناک سزا دے کر دہشت گردی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے۔

آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا: "خدا شہداء کے درجات بلند کرے اور انہیں جوارِ اہل بیت علیہم السلام میں جگہ عطا فرمائے۔ متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل، زخمیوں کو شفائے کاملہ عطا کرے، اور تمام مومنین کی جان، مال، عزت و آبرو کی حفاظت فرمائے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس خطے میں مکمل طور پر امن قائم ہو۔”

متعلقہ مضامین

Back to top button