پارہ چنار کے نوجوان صحافی جنان حسین بھی سانحہ میں شہید
شیعیت نیوز: کرم میں بسوں پر حملے میں 60سے زیادہ مومنین شہید ہوئے ۔
شیعہ شناخت کے اس المناک سانحہ میں بچوں ،خواتین اور جوانوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا۔
بدقسمتی سے اس سانحہ میں کرم پریس کلب کے ممبر نوجوان صحافی جنان حسین بھی پارہ چنار سانحہ میں شہید ہوگئے
وہ چینل 365سے وابستہ رہے۔
صحافی جنان حسین بیرون ملک ٹور کے بعد آج واپس گھر آرہا تھا ۔
:ٰ پاراچنار لہو لہو، ایم ڈبلیو ایم کا 3 روزہ سوگ کا اعلانیہ بھی پڑھئیے:
وہ پارہ چنار کے سانحات میں زخمی ہونے والے افراد کی مالی امداد بھی کرتے تھے اور مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بھی بلند کرتے تھے







