ذاکر نائیک کا دورہ پاکستان، منفی نتائج نکلنا شروع ہو گئے
چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر بھارت کے معروف اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے ذاکر نائیک کو ذمہ دار قرار دیا

شیعیت نیوز : چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکارپر بھارت کے معروف اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے ذاکر نائیک کو ذمہ دار قرار دیا۔
سپورٹس صحافی نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دہشتگرد تنظیموں اور افراد کی لسٹ دی ہے اگر وہ ان کے خلاف کارروائی کرتے تو شاید ہماری حکومت اپنی ٹیم بھیجنے پر راضی ہوجاتی۔
وکرانت گپتا نے کہا پاکستانی حکومت نے ذاکر نائیک کا بھرپور ویلکم کیا اور انہیں حکومتی مہمان کا پروٹوکول دیا، ایسا کرکے پاکستان نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری۔
یہ بھی پڑھیں : تحفظ ناموس صحابہ کے دعویدار مولا علیؑ کی بدترین گستاخی پر خاموش کیوں؟
بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ ‘پاکستان کو ذاکر نائیک یا چیمپئنز ٹرافی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا‘۔
وکرانت گپتا کے مذکورہ بیان کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے۔