ایران کے میزائل فلسطینی عوام کے زخموں پر مرہم ہیں، ابو عبیدہ

14 مارچ, 2026 12:10

شیعیت نیوز : اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے جو کہ کلسٹر وار ہیڈز والے میزائلوں سے کیے جاتے ہیں، تل ابیب کی فضاؤں میں آگ بکھیرنے سے پہلے دنیا بھر کے آزاد منش لوگوں کے دلوں کو روشنی عطا کرتے ہیں۔

شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ وحشیانہ جنگ کے باوجود عالمی یومِ قدس کی ریلیوں میں لاکھوں ایرانیوں کی شرکت اور عوام اور حکومت کے درمیان دکھائی دینے والا اتحاد فلسطین کی حمایت میں ان کے اصولی موقف کی ایک اور علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دھمکیاں مزاحمت کو نہیں جھکا سکتیں، شیخ نعیم قاسم

ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اسی راستے پر گامزن ہے جسے حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اپنے خون سے سینچا ہے۔

1:39 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔