شہید رہبر کے مشن کو آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں جاری رکھا جائے گا، القسام بریگیڈ

14 مارچ, 2026 12:02

شیعیت نیوز : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ ایران شہید رہبر کے راستے پر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں اسی عزم کے ساتھ آگے بڑھتا رہے گا اور فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھے گا۔

جمعہ کے روز عالمی یومِ القدس کے موقع پر جاری بیان میں القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو قیادت سونپی گئی ہے اور ایران اسی انقلابی راستے پر قائم رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں یومِ القدس کی مرکزی ریلی، ہزاروں افراد کی فلسطین سے اظہارِ یکجہتی

ابو عبیدہ نے ایران میں یومِ القدس کے موقع پر لاکھوں افراد کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدید دباؤ اور جاری کشیدگی کے باوجود ایرانی عوام کی بڑی تعداد کا سڑکوں پر نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران فلسطین کے مسئلے پر اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم ریلیاں اس بات کی علامت ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران نئی قیادت میں بھی اسی راستے پر چلے گا جو شہید آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنی جدوجہد اور قربانیوں سے متعین کیا تھا۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اس موقع پر ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کیے گئے جوابی حملوں کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں نے مظلوم فلسطینی عوام کے دلوں کو تقویت دی اور دنیا بھر کے آزاد انسانوں میں امید پیدا کی۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ یومِ القدس امتِ مسلمہ کو متحد کرنے اور فلسطین کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا اہم موقع ہے۔ ان کے مطابق اسرائیلی مظالم کے خلاف جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فلسطینی عوام کو انصاف اور آزادی حاصل نہیں ہو جاتی۔

1:35 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔