امریکی اسرائیلی حملے میں ایرانی ماں شہید، تہران کے القدس مظاہرہ میں لہراتا خون سے رنگین پرچم
شیعیت نیوز : امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ایرانی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں ایک ایرانی ماں جان کی بازی ہار گئی۔ اس واقعے نے ایران میں شدید غم و غصے کی فضا پیدا کر دی ہے۔
اس دلخراش واقعے کے بعد تہران میں ہونے والے یومِ القدس کے عوامی اجتماعات اور ریلیوں میں ایران کا قومی پرچم ایک ماں کے خون سے رنگین دکھائی دیا، جو حملوں میں شہریوں کی شہادتوں کی ایک دردناک علامت بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا میں یہودی عبادت گاہ (کنیسہ) پر فائرنگ
یومِ القدس کے موقع پر منعقد ہونے والے مظاہروں میں شریک افراد نے اس پرچم کو بلند کر کے شہری آبادی پر ہونے والے حملوں کے خلاف احتجاج کیا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ایسے حملوں کو روکا جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور اس پر عالمی سطح پر مؤثر ردعمل سامنے آنا چاہیے۔







