فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جنگی لباس میں محمد بن سلمان سے ملاقات، غیر معمولی اہمیت کی حامل قرار

13 مارچ, 2026 10:32

شیعیت نیوز : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جنگی لباس میں سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کے حوالے سے میڈیا میں جاری کی گئی تصاویر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو افواجِ پاکستان کے Combat Dress میں دیکھا گیا، جو انتہائی غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جمعۃ الوداع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ القدس ریلیاں، فلسطین سے اظہارِ یکجہتی

عمومی طور پر بیرونِ ملک دوروں کے دوران سپہ سالار Ceremonial لباس زیب تن کرتے ہیں، لیکن اس ملاقات کے دوران سپہ سالار کا Combat Dress میں ہونا پاکستان کی اپنے دیرینہ برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ اس عزم کا اعادہ ہے کہ پاکستان اپنے دیرینہ تعلقات اور دفاعی معاہدے کے تناظر میں سعودی عرب کے دفاع کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا اور پاکستان اس حوالے سے مکمل طور پر تیار ہے۔

11:54 صبح مارچ 13, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔