وال اسٹریٹ جرنل: صحرائے عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائلوں کی بارش

14 مارچ, 2026 12:37

شیعیت نیوز : وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، صحرائے عرب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائلوں نے امریکی فضائیہ کے 5 ریفیولنگ KC-135 طیاروں کو شدید نقصان پہنچایا۔

امریکی حکام کے مطابق یہ طیارے زمین پر کھڑے تھے کہ میزائلوں کی زد میں آگئے۔ اگرچہ طیارے مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئے، لیکن ان کی مرمت کی ضرورت ہے اور وہ عارضی طور پر ناکارہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز بند رہے گا، امریکی جہازوں کو خلیج فارس میں داخلے کی اجازت نہیں، محسن رضائی

ایرانی حملوں کے بعد امریکہ نے اپنے ریفیولنگ طیاروں کا بیڑا سعودی عرب سے یورپ منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ پرنس سلطان ایئر بیس سعودی عرب کے صحرا میں واقع امریکی فوج کا اہم ترین اڈہ ہے، جو ایران کی مغربی سرحد سے تقریباً 700 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔

جون 2025 کی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق اس اڈے میں کم از کم 22 KC-135 ریفیولنگ طیارے، 53 F-16 لڑاکا طیارے، 10 C-130 کارگو طیارے، 6 E-3 سینٹری ابتدائی انتباہی طیارے اور 3 E-11A جنگی مواصلاتی طیارے موجود تھے۔

2:02 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔