آبنائے ہرمز بند رہے گا، امریکی جہازوں کو خلیج فارس میں داخلے کی اجازت نہیں، محسن رضائی

14 مارچ, 2026 12:21

شیعیت نیوز : ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے سابق سربراہ محسن رضائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بند رہے گا اور کسی امریکی جہاز کو خلیج فارس میں داخل ہونے کا حق نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس میں امریکی موجودگی گزشتہ پچاس سالوں سے عدم استحکام کا بنیادی ذریعہ رہی ہے اور خطے میں حقیقی سلامتی اسی وقت ممکن ہے جب امریکہ خلیج فارس سے نکل جائے اور علاقائی ممالک خود آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال لیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل غزہ میں نسل کشی کا مجرم ہے ،اس کو سزا ملنی چاہیے: مولانا کلب جواد نقوی

محسن رضائی کے مطابق جنگ کے خاتمے کا اختیار ایران کے ہاتھ میں ہے اور یہ جنگ اسی وقت ختم ہوگی جب ایران امریکہ سے مکمل معاوضہ وصول کرے گا اور اپنے مستقبل کے لیے جامع ضمانت حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے مستقبل کو محفوظ بنانا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک امریکہ خلیج فارس سے مکمل طور پر باہر نہ نکل جائے۔

سابق ایرانی کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ اب تک ایران جنگ میں فاتح بن کر ابھرا ہے اور اس نے خطے میں امریکی غلبے کو کمزور کر دیا ہے۔

ان کے مطابق جنگ کے بعد ایران خطے میں پہلے سے زیادہ مضبوط اور بہتر پوزیشن کے ساتھ سامنے آئے گا۔

2:02 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔