امریکہ میں جرات ہے تو بحیرہ احمر میں آجائے، سربراہ انصاراللہ

15 نومبر, 2024 21:54

شیعیت نیوز : انصار اللہ کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ یمن کے قابل عزت و احترام لوگ اپنے جہادی سفر کے دوران ہر ہفتہ کئی شہیدوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔

صہیونی منصوبہ ہماری امت کے خلاف ایک جارحانہ منصوبہ ہے۔

امریکہ چاہتا ہے کہ ہم بھی اس پراجیکٹ کا حصہ بنیں اور اس کا ساتھ دیں۔

اکثر عربی ریاستیں امریکی عزائم کے سامنے ہتھیار ڈال چکی ہیں اور صہیونی پراجیکٹ سے جا ملی ہیں۔

ہماری امت کی مصلحت یہ نہیں ہے کہ اپنی صلاحیتوں کو اپنے دشمنوں کے منصوبوں کی تکمیل کے لئے صرف کریں۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم تنظیم داعش نے جماعت اسلامی کے رہنما کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

صہیونیت چاہتی ہے کہ جو فریق اس کے منظرنامے کو قبول کرتے ہیں، وہ اس کے آلہ کار ہوں۔

صہیونیت نہیں چاہتی کہ کوئی فریق اس کے منظرنامے کے سامنے کھڑا ہو جائے۔

ایک خطرہ جو امت کو خطرے میں ڈالتا ہے یہ ہے کہ بعض لوگ اصولوں، اقدار اور قرآن کریم سے الگ ہوکر، موقف اختیار کرتے ہیں۔

جب اصولوں اور اخلاقیات کے خلاف کوئی نظریہ اخذ کیا جاتا ہے، نظریات بھی، مفادات کے عنوان سے، منحرف ہو جاتے ہیں۔

عرب ممالک ایسے حال میں امریکہ کے ساتھ ہمراہ ہوئے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے ممالک اور ان کی حکومتیں امریکہ کی طرف سے نشانہ بن رہی ہیں۔

7:59 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top