کالعدم تنظیم داعش نے جماعت اسلامی کے رہنما کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی

15 نومبر, 2024 21:45

شیعیت نیوز : داعش کے مقامی گروپ سے تعلق رکھنے والے نقاب پوش موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنما کو باجوڑ میں قتل کر دیا۔

 "جماعت اسلامی کے رہنما صوفی حمید کو مغرب کی نماز کے بعد مسجد سے نکلتے ہوئے دو نقاب پوش مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔”

داعش خراسان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر بیان جاری کیا کہ "اس کے اہلکاروں نے مرتد سیاسی جماعت کے عہدیدار کو گولی مار دی۔”

یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کے مشیر علی ریجانی کی وزیراعظم لبنان سے خصوصی ملاقات

داعش خراسان نے حالیہ عرصے میں سیاسی جماعتوں پر حملوں کا سلسلہ بڑھا دیا جس میں گزشتہ سال باجوڑ میں ایک ریلی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

جس میں 23 بچوں سمیت کم از کم 54 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

حکومت پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ ملک میں اس طرح کے دہشتگرد گروہوں کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے۔

9:47 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top