اہم ترین خبریںپاکستان

9 نومبر کو نشترپارک میں شہداء مقاومت کی یاد میں تاریخی اجتماع ہوگا، ایم ڈبلیو ایم

ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام 9 نومبر کو نشتر پارک کراچی میں شہداء مقاومت کی یاد میں، شہید سید حسن نصراللہ کے چہلم کے موقع پر عظیم اجتماع منعقد ہوگا

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد کی رہنما علامہ مختار امامی کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماوں سے ملاقاتیں کی۔

9 نومبر نشتر پارک میں ہونے والے شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی اجتماع شرکت کی دعوت دی۔

وفد میں علامہ حیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

رہنماؤں کا پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی سے ان کے گھر پر اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز سے ادارہ نور حق میں اپنی ملاقاتوں میں کہنا تھا کہ 9 نومبر کو نشترپارک میں شہداء کی یاد میں تاریخی تعزیتی اجتماع ہوگا۔

شہید حسن نصر اللہ خطہ میں مظلوموں کی طاقتور آواز تھے۔

حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطہ میں عالمی استعمار کے خلاف مقاومت میں گزری، اسماعیل ہانیہ، حسن نصر اللہ، یحییٰ سنوار، ہاشم صفی الدین سمیت دیگر بے گناہ معصوموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کے صیہونی فوجی مرکز پر مارٹر حملے

گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا، اسرائیل اپنے آخری دن گن رہا ہے۔

حزب اللہ و حماس خطہ میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف عظیم جہاد کر رہی ہیں۔

ایران نے اسرائیل پر حملہ کر کے ناقابل تسخیر صہیونی خود ساختہ پروپیگنڈہ ختم کیا۔

فلسطین صرف فلسطینیوں کی سر زمین ہے۔

امت مسلمہ کی یکجہتی سے غاصب اسرائیک کو شکست دی جاسکتی ہے، مسلم ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیں تو اس کو وجود ختم ہو جائے۔

ملاقاتوں میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ہونے والے شہداء کے مشترکہ مرکزی چہلم تعزیتی اجتماع کی حمایت اور اپنی بھرپور جماعتی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button