فلسطینی مزاحمت کے صیہونی فوجی مرکز پر مارٹر حملے
حماس نے صیہونی فوج کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا

شیعیت نیوز : غزہ اور مغربی کنارے میں قابض صیہونی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمت کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ حماس کے عسکری ونگ القسام نے شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں دشمن کے مرکاوا ٹینک کو یاسین 105 میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔
نیز، القسام فورس نے شمالی غزہ کی نیتساریم راہداری میں صہیونی دشمن کے نئے قائم کردہ فوجی مرکز پر مارٹر حملوں کے مناظر نشر کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے اسرائیلی مقبوضہ علاقوں پر راکٹ اور ڈرون حملے
دوسری جانب، خبری ذرائع نے طولکرم کیمپ میں مزاحمتی فورسز اور قابض صیہونی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کے روز اعتراف کیا تھا کہ غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک اس رژیم کے 5,261 افسران اور فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 277 قریب المرگ ہیں۔
اسی سلسلے میں "اسرائیل انشورنس آرگنائزیشن” کے نام سے مشہور صہیونی ادارے نے اتوار کے روز اعتراف کیا کہ طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے اب تک گزشتہ 14 مہینوں کے اندر 1,802 صہیونی مارے جا چکے ہیں۔