دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو سیاسی میدان میں ٹرمپ کارڈ تصور کرلیا
سابق امریکی صدر، ڈونلڈ ٹرمپ اپنے سیاسی عزائم کو مشرق وسطیٰ کی آڑ میں پانے کی کوشش کرنے لگا، لبنان اسرائیل جنگ کو رکوانے کا دعویٰ کردیا
شیعیت نیوز : سابق امریکی صدر، ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ اسرائیل اور لبنان کے تنازع کو ختم کیا جائے۔
مشی گن میں عرب امریکن سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نےکہا کہ مشرق وسطیٰ اور امریکا میں ایسے لوگ ہیں جو اپنا کام نہیں کررہے۔
دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوارکاملا ہیرس کی وسکونسن میں ریلی سےخطاب میں کہا ڈونلڈ ٹرمپ جیت گئے تو یہ امریکا کے وجود کے لیے خطرہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں لشکر جھنگوی کے 4 تکفیری دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کا تشدد پر مبنی بیانیہ امریکی صدارت کیلئے رد ہوچکا،ٹرمپ سابق حریف نمائندگان کو عبرت کا نشان بنانا چاہتے ہیں ۔
مزید کہا ٹرمپ ڈیموکریٹ قیادت اورحمایتوں کا موقف گن پوائنٹ سے تبدیل کرانا چاہتے ہیں۔
جس میں وہ کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوں گے۔