سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں لشکر جھنگوی کے 4 تکفیری دہشتگرد ہلاک

02 نومبر, 2024 21:14

شیعیت نیوز : سرواکئی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، پنجاب میں 12 تکفیری دہشتگرد گرفتار

علاقے میں موجود ممکنہ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلئیر آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

3:01 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top