حزب اللہ لبنان کا حیفا کے مشرق میں کریوت پر میزائل حملہ، متعدد صیہونی ہلاک و زخمی
شمالی مقبوضہ فلسطین پر راکٹ حملے میں 5 صیہونی ہلاک، صیہونی ذرائع کی رپورٹ
شیعیت نیوز: ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے جنوبی لبنان سے شہر حیفا کے مشرق میں واقع علاقے کریوت پر میزائل حملہ کیا ہے۔ صیہونی ذرائع نے بھی رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کا ایک میزائل حیفا کے مشرق میں ایک روڈ کراسنگ پر لگا جس میں ابتدائی رپورٹ کے مطابق دو انتہا پسند صیہونی زخمی ہوئے۔
غاصب صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل چودہ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شہر حیفا کے مشرق میں واقع علاقے کریوت پر حزب اللہ لبنان کے میزائل حملے میں دو انتہا پسند صیہونی ہلاک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی لبنان کی جنگ میں تحریک استقامت کے حملوں سے صیہونی فوج کو بھاری نقصان
دوسری جانب صیہونی ٹی وی چینل تیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں المطلہ کے علاقے پر لبنان سے فائر جانے والے راکٹ حملے کے نتیجے میں پانچ انتہا پسند صیہونی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ شمالی فلسطین پر پچیس راکٹ حملوں کی بھی خبر دی ہے۔