جنوبی لبنان کی جنگ میں تحریک استقامت کے حملوں سے صیہونی فوج کو بھاری نقصان
شیعیت نیوز: تحریک استقامت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں زمینی جنگ شروع ہونے کے بعد سے پچانوے سے زائد صیہونی فوجی ہلاک اور نو سو دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔
تحریک استقامت کا کہنا ہے کہ اس دوران صیہونی فوج کے بیالیس مرکاوہ ٹینک، چار فوجی بلڈوزر، دو ہامر مشینیں، ایک بکتر بند گاڑی اور ایک فوجی گاڑی تباہ کی جا چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عراق کی تحریک استقامت کا صیہونی اہداف پر ڈرون حملے کا اعلان
اس بیان کے مطابق تحریک استقامت کے مجاہدین نے ہرمس چار سو پچاس قسم کے تین ڈرون طیارے اور ہرمس نائن ہنڈرڈ قسم کے دو ڈرون طیارے بھی مار گرائے ہیں۔







