اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمت کا بڑا حملہ، 4 فوجی ہلاک، صیہونی آرمی چیف بھاگ نکلا

شمالی غزہ میں صیہونی آرمی چیف کو نشانہ بنانے کے لئے القسام فورسز کی کارروائی کی اطلاع دی گئی، صیہونی آرمی چیف حملے کی جگہ سے چند دیر پہلے بھاگ گیا

شیعیت نیوز : القسام بریگیڈ کے دستوں نے جبالیہ میں صیہونی آرمی چیف ہرزی ہالیوی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم وہ کچھ لمحے قبل جائے وقوعہ سے نکل چکے تھے۔

القسام  نے غزہ کے شمال میں واقع ایک مکان کو ہالیوی کے جانے کے کچھ ہی لمحوں بعد نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا آپشن میز پر نہیں ہے، سعودی وزیر خارجہ

صیہونی آرمی چیف ہرزی ہالیوی میدانی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے غزہ کے شمال میں ایک مکان کے اندر گیا تھا۔

دوسری طرف صہیونی فوج نے اسی دوران مذکورہ مکان پر حملے میں اپنے چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button