جنرل سلامی: عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر غیر ملکی ایجنٹوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے
تفتان میں دہشت گردی کا واقعہ، میجر جنرل حسین سلامی کا تعزیتی پیغام
شیعیت نیوز: گذشتہ دنوں سیستان و بلوچستان کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی پولیس اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملے میں دس پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے ایرانی پولیس چیف احمد رضا رادان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عالمی استکبار کے ایجنٹ دہشت گردوں نے سیستان و بلوچستان کے علاقے تفتان میں پولیس کے جوانوں پر بزدلانہ حملہ کیا۔ اس المناک واقعے پر محکمہ پولیس اور شہداء کے لواحقین کو تسلیت پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی اب جنازے اٹھانے کی باری، اسرائیل کا اعتراف، غزہ اور لبنان میں دو مزید فوجی واصل جہنم
انہوں نے کہا کہ تفتان دہشت گرد حملہ صہیونی حکومت کے ایران پر دہشت گرد حملے کے ساتھ ہوا، جو اس بات کی علامت ہے کہ ایران کے بدخواہوں اور صہیونی جنایت کاروں کے درمیان ہماہنگی موجود ہے۔ امریکہ ان کی سرپرستی کررہا ہے۔ ایرانی عوام اور سیکورٹی فورسز ہوشیاری اور بہادری کے ساتھ ملکی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی ناپاک سازشوں کا ناکام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان واقعات سے بیرونی ایجنٹوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف عوام کے غیض و غضب میں مزید اضافہ ہوگا۔