اہم ترین خبریںدنیا
شہید صفی الدین کی عظیم قربانی سے مزاحمتی تحریک مزید مضبوط ہوگی،علامہ احمد اقبال رضوی کا تعزیتی پیغام
آپ نے سالہا سال حزب اللہ کو منظم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔

شیعیت نیوز؛ مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی نے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شہید سید حسن نصر اللہ کے جانشین، دست راست اور عظیم مجاہد حجة الاسلام والمسلمین شہید ہاشم صفی الدین نے جامِ شہادت نوش کیا اور وہ سید مقاومت سے جاملے۔
آپ نے سالہا سال حزب اللہ کو منظم کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔
اسرائیل و دیگر صیہونی قوتوں کے خلاف فلسطین کی حمایت میں اپنی خدمات پیش کیں۔
یہ بھی پڑھئیے: ہاشم صفی الدین کون تھے؟
ان کی شہادت پر امامِ زمانہ عج، رہبر معظم سید علی خامنہ ای، ملت اسلامیہ خصوصاً خانوادہ شہید اور لبنانی قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔
شہید مقاومت سید عزیز، شہید صفی الدین اور دیگر شہداءِ مقاومت کی شہادتیں اور خون مقاومت کی مزاحمتی تحریک کی جدوجہد کو جِلا بخشیں گی ۔ تحریک مزید تیز او مستحکم ہو گی