اہم ترین خبریںدنیا

ہاشم صفی الدین کون تھے؟

روئٹرز کے مطابق ہاشم صفی الدین کو امریکی محکمہ خارجہ نے 2017 کے دوران دہشتگرد قرار دیا تھا۔ ان کے ماضی کے بیانات سے واضح ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمت اور عسکری کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

شیعیت نیوز: ہاشم صفی الدین 1964 میں جنوبی لبنان کے علاقے صور کے قصبے دیر قنون النہر میں پیدا ہوئے، انھوں نے حسن نصر اللہ کی طرح اپنی تعلیم نجف اور قم میں حاصل کی اور 1982 میں حزب اللہ کے بانیوں میں سے تھے۔

ہاشم صفی الدین نصراللہ کے کزن ہیں اور پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے شہید قاسم سلیمانی کے رشتہ دار تھے۔

انھیں پارٹی کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالے ابھی دو سال ہوئے تھے کہ اسرائیل نے ایک ہیلی کاپٹر حملے میں عباس الموسوی کو قتل کر دیا جس کے بعد 1994 میں صفی الدین سے نصر اللہ کے جانشین کے طور پر حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کی صدارت سنبھالنے کے لیے کہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رہنماوں کو شہید کرنے سے اسرائیل کو نفرت کے سوا کچھ نہیں ملا،ریبر معظم

ماہرین کا خیال ہے کہ ایرانی شہر قم میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1994 سے انھیں پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

انھیں حزب اللہ کی سیاسی، سماجی، ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کی نگرانی کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

وہ حزب اللہ کی حکمران شوریٰ کونسل کے سات منتخب اراکین میں سے ایک ہیں

ہاشم صفی الدین کے بیٹے رضا نے بھی 2020 میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب قاسم سلیمانی سے شادی کی تھی

ہاشم صفی الدین ممکنہ طور پر حزب اللہ کے اگلے سربراہ ہو سکتے تھے

روئٹرز کے مطابق ہاشم صفی الدین کو امریکی محکمہ خارجہ نے 2017 کے دوران دہشتگرد قرار دیا تھا۔ ان کے ماضی کے بیانات سے واضح ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمت اور عسکری کارروائیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ صفی الدین نے ایران کے شہر قم میں جو برس گزارے اس عرصے نے ان کی سیاسی فکر کو پروان چڑھایا۔

صفی الدین نے اپنی ایک تحریر میں قم میں شیعہ علما کے تجربے کا موازنہ نجف کے ساتھ کیا ہے اورلبنان میں اہلِ تشیع کی سیاسی فکر پر اس کے اثرات کے حوالے سے روشنی ڈالی ہے۔

وہ پارٹی کے عسکری امور میں بھی ملوث رہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ حزب اللہ کے سیکورٹی ونگ کو سنبھالنے میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ پارٹی کے بین الاقوامی تعلقات خاص طور پر ایران اور شام کے ساتھ بہتر بنانے میں ایک اہم شخصیت ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button