آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر اسرائیل چھوڑنے کی ہدایت

15 اکتوبر, 2024 17:37

شیعیت نیوز : آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پنی وونگ نے کہا ہے کہ کینبرا کو اسرائیل اور مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں ممکنہ طور پر تیزی سے بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش لاحق ہے۔

انہوں نے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ آسٹریلوی باشندے جو اسرائیل میں ہیں، وہ جلد از جلد اسرائیل کو ترک کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان کی حزب اللہ کے بیلسٹک میزائل حملوں سے صیہونی پناہ گاہوں میں محصور

کینبرا حکومت سے وابستہ ادارے نے بھی کہا ہے کہ آسٹریلیا کے باشندے مقبوضہ علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور جنگ کی صورتحال کے پیش نظر وہاں کا سفر نہ کریں۔ اس ادارے نے مزید کہا کہ آسٹریلوی شہری، جو مقبوضہ علاقوں میں موجود ہیں، اپنے قیام پر نظرثانی کریں اور جب تک محفوظ طریقے سے نکل سکتے ہیں، فوراً وہاں سے نکل جائیں۔

1:09 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top