اہم ترین خبریںلبنان

لبنان کی حزب اللہ کے بیلسٹک میزائل حملوں سے صیہونی پناہ گاہوں میں محصور

حزب اللہ کی مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجی مراکز پر پانچ کارروائیاں، صیہونیوں پر خوف و ہراس

شیعیت نیوز: لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ نے آج مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملوں کا سلسلہ مزید تیز کرتے ہوئے بیلسٹک میزائل فائر کیے جس کے نتیجے میں ہزاروں غاصب صیہونی پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔

لبنان کی تحریک استقامت کے میزائلی حملوں کے بعد مختلف مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے اور غاصب صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری ہو گیا۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجی ٹھکانوں پر پانچ کارروائیاں کی گئیں۔ یہ کارروائیاں صیہونی جارحیت کے جواب میں لبنان و فلسطینی قوم کے دفاع و حمایت میں کی گئیں اور صیہونی فوجی چھاؤنی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ کے ’سست رفتار ڈرون کے سامنے اسرائیلی دفاعی نظام بے بس ہوگیا ،توڑ نہ نکل سکا

لبنان کی تحریک استقامت کی جانب سے کارروائیاں خلہ وردہ میں المرج صیہونی فوجی مرکز، السدانہ اور برکہ النّقار، اور مقبوضہ شبعا میں صیہونی فوجی مرکز کے خلاف کی گئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button