اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ میں صیہونی جارحیت: آج صبح سے 33 فلسطینی شہید

صلاح الدین مسجد، رفح اور خان یونس میں صیہونی حملے، فلسطینی شہادتوں میں اضافہ

شیعیت نیوز: غزہ میں صیہونی جارحیت کے نتیجے میں آج صبح سے اب تک تینتیس فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ غزہ کے جنوب مشرق میں واقع الزیتون نامی علاقے میں صلاح الدین مسجد کے احاطے میں صیہونی بمباری میں تین افراد شہید اور چھے دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کے جنوب میں واقع رفح کے مشرقی اور مرکزی علاقے کو بھی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان کی حزب اللہ کے بیلسٹک میزائل حملوں سے صیہونی پناہ گاہوں میں محصور

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں الفخاری کے علاقے کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا اور دسیوں فلسطینیوں کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button