شہید میجر جنرل عباس نیلفورشان کی تشییع جنازہ ،فضا مردہ باد اسرائیل گونج اٹھی

15 اکتوبر, 2024 06:47

شیعیت نیوز: لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم ایڈوائزر میجر جنرل عباس نیلفورشان کی نماز جنازہ کا آغاز فوجی اور قومی حکام، شہدا کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کی موجودگی میں امام حسین  اسکوائر پر جاری ہے۔

 شہید میجر جنرل عباس نیلفورشان کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ امام حسین اسکوائر میں جمع ہورہے ہیں۔

صبح سویرے لوگوں کی آمد کی وجہ سے امام حسین اسکوائر کے اطراف کی سڑکیں لوگوں سے کھاکھچ بھر گئی ہیں۔

نیلفورشان کی شہادت سے مزاحمتی محاذ مزید مستحکم ہو گیا۔

امام حسین اسکوائر پر موجود ایک خاتون نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہید نیلفروشان کی شہادت سے مزاحمتی محاذ مزید مستحکم ہو گیا ہے اور ہم یہاں اپنے رہبر کو یہ بتانے آئے ہیں کہ ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں۔

شہید القدس جنرل نیلفروشان کی تشییع جنازہ میں جنرل قاآنی سمیت ایرانی اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

شہید جنرل نیلفروشان کے جنازے میں شرکت کرنے والوں نے "اسرائیل مردہ باد” کے نعرے لگائے۔

2:03 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top