اہم ترین خبریںایران

تکفیریوں اور صہیونیوں کا پروپیگنڈہ بے نقاب!جنرل اسماعیل قاآنی منظر عام پر آگئے

27 ستمبر کو جنرل عباس نیلفروشان بیروت میں اُس وقت صیہونی بمباری کا نشانہ بنے جب وہ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سربراہ "سید حسن نصر الله" کے ساتھ ایک بنکر میں موجود تھے۔

 شیعیت نیوز: لبنان میں شہید ہونے والے ایران کے عسکری مشیر جنرل "عباس نیلفروشان” کا جسد خاکی تہران پہنچ گیا۔

اس موقع شہید کے اہل خانہ سمیت سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل "اسماعیل قاآنی” بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جنرل اسماعیل قاآنی کے حوالے سے صیہونی پروپیگنڈہ فیکٹریوں کی جانب سے متضاد خبریں پھیلائی جا رہی تھیں۔

تاہم قدس فورس کے سربراہ کی تہران میں موجودگی نے اسرائیل کے اُن سے متعلق تمام دعووں کو مسترد کر دیا ہے۔

دوسری جانب یاد رہے کہ 27 ستمبر کو جنرل عباس نیلفروشان بیروت میں اُس وقت صیہونی بمباری کا نشانہ بنے جب وہ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله” کے سربراہ "سید حسن نصر الله” کے ساتھ ایک بنکر میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید جنرل نیلفروشان کی بیروت اور کربلا میں عظیم الشان تشییع جنازہ، لاکھوں افراد کی شرکت

شہید عباس نیلفروشان مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع کی خاطر 7 سال تک لبنان میں قائم کمانڈ اینڈ آپریشنل روم میں مختلف ذمے داریاں ادا کر چکے ہیں۔

وہ جنگی میدان میں وسیع تجربہ رکھنے اور استقامتی محاذ بالخصوص حزب‌ الله و فلسطینی مقاومتی گروہوں کی حمایت کے سلسلے میں ایک کلیدی کردار کے طور پر جانے جاتے تھے۔

سفارتی و عسکری منصوبہ بندی میں شہید عباس نیلفروشان کی فعالیت نے صیہونی رژیم کے مسلسل خطرات کے مقابلے میں استقامتی محاذ کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں بہت مدد دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button