علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر منتخب

14 اکتوبر, 2024 16:39

شیعیت نیوز : علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے مرکزی صدر ایس یو سی علامہ عارف حسین واحدی کے زیرصدارت انٹرا پارٹی اجلاس مسجد و امام بارگاہ امام بارگاہ شاہ نجف راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : سی ٹی ڈی بلوچستان کی بڑی کاروائی، اورنگزیب فاروقی کے خاص آدمی واصل جہنم

اجلاس میں متعلقہ اضلاع کے نمائندے اور صوبائی رہنماء شریک ہوئے۔

علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی کو شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر منتخب کرلیا گیا۔

علامہ عارف حسین واحدی نے نومنتخب صوبائی صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

9:51 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top