اہم ترین خبریںپاکستان
سی ٹی ڈی بلوچستان کی بڑی کاروائی، اورنگزیب فاروقی کے خاص آدمی واصل جہنم
سی ٹی ڈی بلوچستان کی بڑی کاروائی، سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے مطلوب دہشتگرد واصل جہنم ہو گئے

شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر ناکہ بندی کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
سیکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی اور تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ہلاک دہشت گرد علاقے میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاراچنار تکفیری دہشتگردی کی زد میں، مختلف مقامات پر فائرنگ میں 15 افراد جاں بحق
تکفیریت پسند جس کی شناخت عبدالخالق عرف جلیب کے نام سے ہوئی ہے، علاقے میں سیکورٹی فورسز اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔
اس کی موت کو ملک میں سرگرم تکفیریت پسندوں کے نیٹ ورکس کے لیے ایک اہم دھچکا سمجھا جاتا ہے۔
عبدالخالق کے سپاہ صحابہ کے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کے ساتھ راہ و رسم کے شواہد پائے گئے۔