اہم ترین خبریںمشرق وسطیمقبوضہ فلسطین
اسرائیل پر ایرانی میزائلوں کا خوف و ہراس
ایران کے میزائل حملوں کے بعد صہیونی حکام وائٹ ہاؤس کے ساتھ جدید امریکی دفاعی نظام کی تنصیب کے حوالے سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی جانب سے وعدہ صادق 2 آپریشن میں اسرائیل پر بلیسٹک میزائل حملوں کے بعد صہیونی حکام امریکہ سے جدید دفاعی سسٹم برآمد کرنے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ دنوں ایرانی بیلسٹک میزائل روکنے میں صہیونی دفاعی نظام مکمل ناکام ہوگیا تھا جس کے بعد صیہونی حکام امریکہ سے جدیدترین اینٹی میزائل سسٹم نصب کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دے گا: ایرانی اسپیکر باقر قالیباف
صہیونی فوج کے ریڈیو نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی فوج جدید ڈیفنس سسٹم کا ایک نمونہ اسرائیل کے حوالے کرے گی جو اسرائیلی دفاعی نظام کے ساتھ مل کر صہیونی علاقوں کی حفاظت کرے گا۔