اہم ترین خبریںایران

ایران ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دے گا: ایرانی اسپیکر باقر قالیباف

ایران نے فلسطین اور لبنان کی حمایت کا عزم دہرایا، اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے علاقوں کا دورہ

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شورائے اسلامی) کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے المیادین چینل کے ساتھ گفتگو میں اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ کسی بھی حملے کا ایران کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا کہا کہ وعدہ صادق دو آپریشن صرف فوجی تھا اور اس میں ہم نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں فوجی اڈوں نیز سیکورٹی اور انٹیلی جنس مراکز کو نشانہ بنایا۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا یہ بھی کہا ہے کہ پڑوسی ملکوں کو، ایران کے خلاف حملے کرنے کے لئے اپنی سرزمین کے استعمال یا فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں لبنانی اور فلسطینی قوموں کی حمایت اور ان کی مدد کے بارے میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے اور پوری امت مسلمہ لبنانی اور فلسطینی قوموں کی مالی اور اخلاقی حمایت کر رہی ہے، کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مزاحمت کو ماضی کی طرح اس وقت بھی بھرپور حمایت اور توجہ حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے وہابی اور دیوبندی خوارج کی ایران اور حزب اللہ کے خلاف زہر زبانی

محمد باقر قالیباف نے اپنے دورۂ بیروت میں کل لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سے ملاقات کے بعد جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ اور البسطہ کا دورہ بھی کیا جہاں صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے بمباری کر کے تباہی مچائی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button