اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی حکومت کی درندگی، شہداء کے جنازے بھی اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی

غزہ پٹی میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری، اسرائیلی بمباری میں متعدد شہید اور زخمی

شیعیت نیوز : غاصب صیہونی فوج جبالیا، بیت حانون اور بیت لاہیا کا گذشتہ نو دنوں سے محاصرہ کئے ہوئے ہے۔ غزہ پٹی میں فلسطینی حکومت کے انفارمیشن سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی فوج نے جبالیا اور شمالی غزہ میں قتل عام کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور ان شہداء کے جنازے بھی نہیں اٹھانے دے رہی ہے جنھیں گذشتہ دنوں کے دوران شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ہر جارحیت کا دندان شکن جواب دے گا: ایرانی اسپیکر باقر قالیباف

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی فوج نے جبالیا میں دسیوں گھروں کو گولہ باری اور دھماکا کر کے تباہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے نصیرات اور جبالیا کیمپوں پر کل بمباری کر کے کم سے کم گیارہ فلسطینیوں کو شہید اور سینتیس کو زخمی کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button