امیر جماعت اسلامی بلوچستان کی ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے زیر اہتمام کانفرنس میں آمد
شیعیت نیوز : امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کا فقدان ہے۔
عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا فرض ہے۔
بجلی قیمتوں میں کمی، عوام کو ریلیف دینے، آئی پی پیز کے حوالے سے عوام کو ریلیف دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
بلوچستان کے وسائل غربت کے خاتمے، روزگار، تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔
حق دو بلوچستان، حق دو عوام مہم میں بلوچستان کے مسائل کو اجاگر کرکے حل کی راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے۔
ہم بدعنوانی، موروثیت، فرقہ واریت سے پاک حقیقی جمہوری اسلامی ملک چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بچوں کو اغوا، فروخت اور بدفعلی کرنے والا لشکر جھنگوی کا گروہ گرفتار، 29 بچے بازیاب
مولانا عبدالحق ہاشمی نے واضح کیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع و علاقوں کو مختلف مسائل درپیش ہیں۔
تجارت، کاروبار، روزگار پر سختی، رکاؤٹیں اور قبضہ کی وجہ سے عوام پریشان، نوجوان مایوس ہیں۔
بلوچستان کے عوام کو امن و امان، پانی کا مسئلہ، لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سرحدی تجارت، کان کنی پر پابندی اور منشیات کا سرعام استعمال اور خرید و فروخت جیسے بڑے مسائل درپیش ہیں۔
عوام حقوق کے حصول، مسائل کے حل کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔







