فلسطین اور لبنان کی حمایت میں سویڈن کے دارالحکومت میں بڑا جلوس نکالا گیا
سینکڑوں مظاہرین نے سٹاک ہوم میں صیہونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین اور لبنان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا

شیعیت نیوز: سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی اور غاصب صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین اور لبنان کی حمایت میں ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
سینکڑوں مظاہرین نے فلسطین اور لبنان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے خاموش مارچ کیا۔ مظاہرین نے علامتی تابوت اٹھا رکھے تھے جن پر صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے عام شہریوں کی تصاویر آویزاں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد باقر قالیباف خود جہاز اڑا کر بیروت پہنچ گئے، لبنان کے عوام کے لیے رہبر معظم کا اہم پیغام
مظاہرین نے فلسطینی اور لبنانی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ مظاہرے میں شریک افراد نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر صیہونی جرائم کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے اور فلسطین و لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں عملی اقدامات کیے جائیں۔