پارہ چنار، آغائے مزمل حسین کی جرگہ میں شرکت قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تشویش
شیعیت نیوز: پاراچنار ضلع کرم کی سیاسی و سماجی شخصیت، تحصیل چیئرمین اپر کرم آغائے مزمل حسین نے پشتون قومی جرگہ/عدالت میں شرکت کی اور گزشتہ رات جرگہ کے شرکاء سے اہم خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ضلع کرم میں جاری فرقہ وارانہ فسادات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور امن کی بحالی پر زور دیا۔
آغائے مزمل حسین نے کہا کہ "علاقے میں شیعہ اور سنی کے درمیان تنازعات کی وجہ سے گزشتہ برسوں میں 4100 قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ اس خونریزی کو ختم کرنے کے لیے تمام فریقین کو مل کر مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہوگا تاکہ امن و امان کا مستقل حل تلاش کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار: مدافع حرم تکفیریت کے خلاف نبردآزما مجاہد کمانڈر قلندر شہید
اس موقع پر جرگہ کے دیگر شرکاء نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا اور علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
یاد رہے ہمیسہ تکفیری وہابی عناصر نے پاراچنار میں شیعہ کمیونٹی پر بارہا حملے کیے، جنہوں نے اس علاقے کو فرقہ وارانہ خونریزی سے رنگین کیا اور مظلومین شیعہ کو نشانہ بناتے ہوئے ظلم و ستم کی داستانیں رقم کیں۔







