حماس کے القسام بریگیڈ کا رفح میں صیہونی ٹینکوں اور بلڈوزر پر حملہ
الیاسین 105 راکٹوں سے مرکاوہ ٹینک اور بلڈوزر تباہ، صیہونی فوج کو بھاری نقصان

شیعیت نیوز: فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے جنوب میں واقع رفح کے مشرق میں الجنینہ میں صیہونی فوج کے دو ٹینکوں اور ایک بلڈوزر کو الیاسین ایک سو پانچ قسم کے راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، جس میں دو مرکاوہ ٹینک اور ایک بلڈوزر تباہ ہو گیا، جس کے بعد صیہونی فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے زخمی صیہونیوں کو منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے مشکلات جھیلیں مگر انقلاب کے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے، علامہ ریاض نجفی
ایک صیہونی اخبار نے لکھا تھا کہ غزہ کے خلاف جنگ میں صیہونی فوج کو پہنچنے والے جانی نقصان کے بارے میں جو اعداد و شمار بتائے جاتے رہے ہیں اور جو ہلاک و زخمی اسپتالوں میں منتقل کئے جاتے رہے ہیں، ان میں ہمیشہ بہت زیادہ فرق پایا جاتا رہا ہے۔ جیسا کہ اب تک اسپتالوں میں چار ہزار پانچ سو اکیانوے زخمیوں کو منتقل کیا جا چکا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے زخمیوں کی تعداد صرف ایک ہزار چھے سو اعلان کی ہے، جس کے بعد صیہونی ذرائع ابلاغ کو اپنی رپورٹ واپس لینے پر مجبور کردیا گیا۔