عراقی مقاومت کا امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ، ایران کے خلاف مہم جوئی سے باز رہیں
حزب اللہ عراق کے رہنما نے کہا، "عراق میں امریکی اڈوں پر حملے کیے جائیں گے، تیل کی عالمی فراہمی میں کمی کا خدشہ ہے

شیعیت نیوز : عراقی مقاومتی تنظیم نے امریکہ اور اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہیں۔ تنظیم کے سیکورٹی امور کے سربراہ ابو علی العسکری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف حملوں کے لیے عراق زمین یا فضا استعمال کرنے کی صورت میں اسرائیل اور امریکہ دونوں کے مفادات کو ہدف بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی وزیر خزانہ کا نیل سے فرات تک یہودی ریاست کے قیام کا اعلان
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ عراق ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی پر ہرگز خاموش نہیں رہے گی۔ اس طرح کی کارروائی کی صورت میں عراق میں امریکی اڈے اور مفادات پر حملے کیے جائیں گے۔ حزب اللہ عراق کے اعلی رہنما نے مزید کہا ہے کہ عراقی مقاومت توانائی کی جنگ میں پہل نہیں کرے گی، تاہم اگر جنگ چھیڑی گئی تو دنیا کو روزانہ 12 ملین بیرل تیل کی کمی کا سامنا ہوگا۔