اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی وزیر خزانہ کا نیل سے فرات تک یہودی ریاست کے قیام کا اعلان

عرب اور اسلامی ممالک پر صیہونی وزیر خزانہ کی تنقید، غزہ اور لبنان میں صیہونی جارحیت کے دوران بیان

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ اسموتریچ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نیل سے فرات تک ایک حکومت کی تشکیل پر مبنی صیہونیوں کے پرانے دعووں کو دہرایا ہے۔ صیہونی وزیر خزانہ نے ان عرب اور اسلامی ممالک پر تنقید کرتے ہوئے، جو غزہ میں معصوم بچوں کے قتل عام اور لبنان پر صیہونی جارحیت کے خلاف کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہے، کہا ہے کہ میں کھل کر اعلان کرتا ہوں کہ میں ایک ایسی یہودی ریاست کی حمایت کرتا ہوں جو اردن، سعودی عرب، مصر، عراق، شام اور لبنان جیسے ممالک کو شامل کرے۔

یہ بھی پڑھیںحکومت پاکستان نے لبنان اور شام میں مقیم پاکستانیوں کو واپس بلا لیا

صیہونی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ شاید کچھ لوگ میری بات کو سنجیدگی سے نہ لیں، لیکن ہم جو کہتے ہیں وہ ہوکر رہتا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غاصب صیہونی حکومت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ اور لبنان میں عام شہریوں کا بے دریغ قتل عام کر رہی ہے، اور اس کی پشت پر امریکا اور مغربی ممالک کھڑے ہیں۔

نیل سے فرات تک صیہونی ریاست کا یہ منصوبہ بہت پرانا ہے، لیکن اس کے باوجود عرب اور اسلامی ممالک اس خطرے کا سامنا کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button