اہم ترین خبریںپاکستان

ذاکر نائیک کا اسلامی بنیادوں اور اقدار پر ایک اور حملہ، رشوت کو جائز قرار دیا

یزید کو رضی اللہ کہنے والے اور مبلغ اسلام کے لبادے میں چھپے ہوئے جعلی مولوی نے احکام شرعیہ پر ایک اور حملہ کردیا، رشوت کو جائز قرار دیا

شیعیت نیوز : یزید لعین کو رضی اللہ کہنے والے، مبلغ اسلام میں چھپے ہوئے جعلی مولوی نے احکام شرعیہ پر ایک اور حملہ کردیا۔

گزشتہ دنوں سے تکفیری و ناصبی جعلی معلم ذاکر نائیک دورہ پاکستان پر ہے۔

آئے روز اپنی ہر تقریر میں اسلام کی بنیادوں پر حملہ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔

آج ذاکر نائیک نے ایک شہری کے رشوت کے متعلق سوال کرنے پر رشوت کو جائز قرار دیا۔

ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ رشوت ہر اس کام میں جائز ہے جہاں انسان کسی کا حق نہ مار رہا ہو۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی پاکستان کی عوام اور بیشتر علماء نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔

یہ بھی پڑھیں : مسلمان ممالک کو نیٹو طرز پر اتحاد بنانا چاہئیے، سابق سیکرٹری خارجہ پاکستان

ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص سرعام اسلام کی بنیادوں اور اقدار پر حملہ کر رہا ہے۔

حکومت پاکستان کو چاہئے کہ اسے لگام ڈالی جائے تاکہ امن کا ماحول برقرار رہے۔

عوام کا کہنا تھا کہ اس کی علمی حیثیت اور اس کا ایجنڈا اب کھل کر سامنے آ چکا ہے۔

یہ آہستہ آہستہ اسلام کی بنیادوں کو کمزور کرنا چاہ رہا ہے۔

اس طرح کی زبان یہ خود نہیں بولتا بلکہ اربوں ڈالرز کی فنڈنگ بول رہی ہوتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button